عادی رہزن گرفتار، 100 گرام طلائی زیورات ضبط

شمس آباد ڈی سی پی این پرکاش ریڈی کی پریس کانفرنس
شمس آباد ۔ 3 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے ایک عادی رہزن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 100 گرام طلائی زیورات کو ضبط کرلیا۔ شمس آباد ڈی سی پی این پرکاش ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاوالی سرینواس 36 سالہ ساکن جیڈی میٹلہ میڑچل ضلع جو TSSPDCL میں کنٹراکٹ ورکر کی حیثیت سے کام کررہا تھا جو بہتر زندگی اور شاہانہ زندگی گزارنے کیلئے اسے تنخواہ ناکافی ہورہی تھی اور وہ شراب کا عادی بھی ہوچکا تھا۔ اس نے آسانی سے رقم کمانے کا ذریعہ ڈھونڈ رہا تھا۔ اسی دوران اس نے تلگو اخبار میں تنہا خاتون کا رہزنی کا شکار کل ایک خبر پڑھی جس کے بعد اس نے بھی یہی کرنے کا ارادہ کیاجس کے بعد وہ تنہا خاتون کی تلاش کرتا جہاں وہ آسانی سے واردات انجام دے سکے۔ تنہا خاتون جو مندر، اسکولس اور دکانات کو جاتی تھی انہیں اپنا نشانہ بناتے ہوئے رہزنی کی واردات کو انجام دیتا تھا۔ اس نے صرف 45 دنوں میں ہی سات علحدہ مقامات پر رہزنی کی واردات انجام دے چکا تھا۔ شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے آج صبح 7 بجے اے شنکر پلی پولیس حدود میں گرفتار کرکے تفتیش کرنے پر اس نے اقبال جرم کرلیا۔ کاوالی سرینواس نے سدی پیٹ میں ایک، دنڈیگل پولیس حدود میں ایک، شنکر پلی میں ایک، پٹن چیرو میں ایک، پی ڈی ایل بھانور میں دو وارداتوں میں شامل تھا جس کے قبضہ سے 100 گرام طلائی زیورات کے ساتھ وارداتوں میں استعمال کرنے والی گاڑی ٹی وی ایس وکٹر پلس نمبر TS08FC6705 کو بھی ضبط کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ شمس آباد ڈی سی پی نے شمس آباد ایس او ٹی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر انہیں ایوارڈ بھی دیا۔ پریس کانفرنس میں ایس او ٹی انسپکٹر پروین ریڈی، سب انسپکٹر وینکٹ ریڈی اور ایم لنگیا شنکر پلی انسپکٹر کے علاوہ اسٹاف مووجود تھا۔