عادی رہزن گرفتار، مسروقہ مال ضبط

حیدرآباد۔/23مارچ، ( سیاست نیوز) سلطان بازار پولیس نے ایک عادی رہزن کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 12تولہ طلائی زیورات، 2 موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا جس کی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق 38سالہ فیصل شاہ علی عرف صابری ساکن مراد نگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سارق کی گرفتاری سے پولیس کو 4 مقدمات کی یکسوئی ممکن ہے جس نے یہ وارداتیں حیدرآباد اور سائبرآباد حدود میں انجام دی تھی۔