لندن۔21 جولائی(سیاست ڈاٹ کام)انگلینڈ کیلئے محدود اوورز کی کرکٹ میں بہترین کارکردگی نے لیگ اسپنر عادل رشید کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار کرنا شروع کردی ہیں اور انگلش کوچ ٹریور بیلس نے کہا ہے کہ انہوں نے 2015 میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد عادل رشید کو اس سے بہتر بولنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا جیسے کہ وہ اس وقت کامیابی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ انگلش لیگ اسپنر 2016-17 کے بعد کوئی ٹسٹ میچ نہیں کھیلے ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان کے خلاف حالیہ منعقدہ ونڈے سیریز میں عادل رشید کی جانب سے مہمان کپتان ویراٹ کوہلی کو بولڈ کرنے کے علاوہ فیصلہ کن ونڈے میں ان کی بولنگ کافی متاثرکن رہی۔