لندن۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) دسمبر 2016 میں ہندوستان کے دورے کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ کے ٹسٹ اسکواڈ میں عادل رشید کو طلب کیا گیا ہے اور اسیکس کے فاسٹ بولر جیمی پٹرٹر کو بھی پہلی مرتبہ موقع دیا گیا ہے جیسا کہ انگلینڈ نے پہلے ٹسٹ کے لئے 13رکنی ٹیم کااعلان کردی ہے اور ایڈیجیسٹن میں پہلا ٹسٹ یکم اگست کو شروع ہوگا۔راشد کی واپسی توجہ کا مرکز ہے جبکہ معین علی کی واپسی کو متنازعہ شمولیت قرار دیا جارہا ہے، جو ایشز میں بہتر مظاہرہ کرنے میں ناکام ہوئے تھے ۔معین نے 2014 میں ہندوستان کے خلاف اپنی پہلی ٹسٹ سیریز میں 23.00 رنز کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انگلینڈ کا موسم گرما ا س وقت شدید ہے جس کی وجہ سے اس گھریلو ٹسٹ میں رشید اور معین کو ساتھ کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔پہلے ٹسٹ کیلئے انگلش ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:جو روٹ (کپتان)، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئرسٹو (وکٹ کیپر)، اسٹوارٹ براڈ، جوس بٹلر، الیسٹرکک، سم کرران، کیٹون جینیڈنگ، ڈیوڈ ملن، جمی پورٹر، عادل رشید اور بین سٹوکس۔