عادل آباد میں پنڈت نہرو کے یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

عادل آباد 14 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک اور قوم کو ترقی کی سمت گامزن کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عادل آباد ضلع کانگریس پارٹی صدر و سابق ریاستی وزیر مسٹر سی رامچندر ریڈی نے پنڈت نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا جبکہ ضلع میناریٹی و ٹاؤن کمیٹی صدر مسٹر ساجد خان نے کہاکہ پنڈت نہرو کے دور اقتدار میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی خاطر جو منصوبہ بنایا گیا تھا جس کا نام تبدیل کرکے برسر اقتدار مرکزی و ریاستی حکومت عمل میں لارہی ہے۔ اس موقع پر موصوف 12 فیصد تحفظات مسلمانوں کے لئے یقینی بنانے ریاستی ٹی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیا۔ قبل ازیں آنجہانی وزیراعظم مسٹر نہرو کے مجسمہ کی بکثرت گلپوشی کی گئی۔ جبکہ اس 125 ویں یوم پیدائش تقریب میں مستقر عادل آباد، محلہ خورشید نگر کے مدینہ اردو اسکول کے طلباء و طالبات نے بھی شرکت کرتے ہوئے ریالی نکالی۔