عادل آباد میں طوفانی ہوا کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

عارضی شیڈس اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے ‘ بیشتر علاقوں میں تاریکی
عادل آباد ۔ 28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد  کے علاوہ اطراف و اکناف کے مواضعات بھی آج رات تاریکی میں ڈوبے رہنے کے امکانات دیکھائی دے رہے ہیں جس کی اصل وجہ یہ ہے کہ شام کے اوقات میں گرج و چمک و تیز رفتار بارش ’ ژالہ باری اور طوفانی ہوا نے حسب معمول پائی جانے والی زندگی کو شدید طور متاثر کر دیا ۔ پندرہ منٹ کی اس طوفانی بارش کے بناء پر فٹ پاتھ  پر کاروبار کرنے والے سینکڑوں تجارت پیشہ افراد کی فروخت کی جانے والی اشیاء بارش کے بناء متاثر ہو گئی ہیں دوسری طرف عارضی ٹین شیڈ ہوا کی نظر ہو کر رہ گئے ۔ علاوہ ازیں مختصر وقفہ کے وطوفان کے بناء پر درختوں کے بیڑ زمین  سے اکھڑ گئے اور برقی پول گرنے سے بیشتر مقامات پر برقی تار برقی پول سے جدا ہو کر رہ گئے جس کے بناء پر آج شب  برقی بحال ہونا ناممکن دیکھائی دے رہا ہے ۔ جبکہ محکمہ برقی کے عہدیدار برقی بحران پر قابو پانے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ نمائندہ سیاست محبوب خان کی جانب سے برقی محکمہ کے عہدیداروں سے ربط پیدا کرنے پر وہ خواطر خواہ جواب دینے سے قاصر تھے ۔ آج جبکہ رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی آج رات تراویح ادا کی جائیگی اور صبح کے اوقات میں سحر کا نظم بھی رہے گا سحر کی خواطر خواتین رات تین بجے سے سحر کی تیاری میں مصروف ہوا کرتی ہیں اس صورت میں برقی منقطع روزہ داروں کے لئے بہت بڑی آزمائش تصور کیا جائے تو بیجاے نہ ہوگا۔