عادل آباد 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد میں واقع مدرسہ دارالعلوم فاطمہ نسوان کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و اختتام بخاری جاریہ ماہ کی 24 تاریخ کو بعد نماز عشاء بروز منگل بمقام اُردو گھر شادی خانہ پتلی باؤلی سیوا نگر عادل آباد میں مولانا عثمان قاسمی اور جملہ ارباب کمیٹی کی قیادت میں الحاج نعیم الدین بانی و سرپرست مدرسہ ہذا کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ جس میں مہمان خصوصی مفتی سعیدالرحمن قاسمی صدر مفتی دارالافتاء ممبئی، مولانا بشیر احمد خان قاسمی مہتمم مدرسہ صدیقیہ بیت العلوم گونڈا (یوپی) شرکت کرتے ہوئے مخاطب کریں گے۔ جبکہ محمد اسلم مدرس مدرسہ ہذا نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ جلسہ برائے خواتین دوپہر ایک بجے تا شام پانچ بجے تک احاطہ دارالعلوم فاطمہ نسوان میں منعقد ہوگا جس میں مدرسہ ہذا کی معلمات کا خطاب اور طالبات کا تعلیمی مظاہرہ بعد از مہمان علمائے کرام کا خطاب ہوگا۔ مدرسہ سے فراغت حاصل کرنے والی سات طالبات کو مولانا بشیر احمد خان قاسمی بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے۔