سرپور ٹاون یکم / مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے پولنگ اسٹیشنوں کا 30 اپریل کے دن رکن پارلیمان کانگریس امیدوار ڈاکٹر نریش جادو نے دورہ کرتے ہوئے رائے دہی سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔ بعد ازاں سرپور ٹاون مستقر میں 30 اپریل کے روز شام کے اوقات میں ضلع کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری محمد عبدالشکیل کی رہائش گاہ پر سرپور ٹاون کے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی اقتدار حاصل کرتے ہوئے حکومت بنارہی ہے ۔ انہوں نے ضلع عادل آباد کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹوں کا استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرپور ٹاون تا کاغذنگر کے درمیانی علاقہ میں ریلوے اور بریج کا ہونا ضروری ہے اور انہوں نے کامیابی کے ساتھ سب سے پہلے عوامی ترقیاتی کام ریلوے گیٹ پر بریج کی تعمیر کرتے ہوئے عوام کو سہولت دینے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت اور خصوصاً راہول گاندھی نوجوانوں کے ذریعہ ہندوستان کی ترقی چاہتے ہیں ۔ کانگریس پارٹی کے ذریعہ ہی تمام ۔۔۔۔۔۔۔۔ کے لوگوں کی ترقی ممکن ہے اور بے روزگاری کا خاتمہ بھی کانگریس کے ذریعہ ہوسکتا ہے ۔ اس پریس میٹ میں ضلع کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری محمد سید شکیل ، جے اے سی عثمانیہ یونیورسٹی ۔۔۔۔ یونین صدر درگم بھاسکر کانگریس پارٹی منڈل صدر این راجو کے علاوہ کارکنوں نے بھی حصہ لیا ۔