عادل آباد کی عوام سے آر منیشا کا اظہار تشکر

عادل آباد /9 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ میں زائد از تین سال سے عوامی نمائندے نہ ہونے کے بناء پر بلدی حدود کے عوام کو اپنے مسائل حل کرنے میں جہاں کئی طرف دشواریاوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ وہیں دوسری طرف بلدیہ کے 36 وارڈس میں عوامی فلاحی و بہبودگی ۔ تعمیراتی و ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار صدرنشین مجلس بلدیہ عادل آباد محترمہ آر منیشا نے اپنے عہدے کا جائزہ کمشنر بلدیہ مسٹر شاہد مسعود سے حاصل کرنے کیبعد میڈیا سے مخاطب ہوکر کیا ۔ شریمتی آر منیشا مجلس بلدیہ کو زیادہ سے زیادہ رقم فراہم کرتے ہوئے عوام کے بنیادی ضرورتوں کی تکمیل کی خاطر بلاناغہ پینے کا پانی فراہم کرنے ، موسم بارش کے پیش نظر سڑکوں پر بہنے والے پانی کی نکاسی کرتے ہوئے عوام کو دشواریوں سے بچانے کے علاوہ سڑکوں نالیوں کی تعمیر و مرمت ، رات کی تاریکی پر قابو پانے پر محلہ میں لائٹنگ کا معقول انظام کرنے کا تیقن دیا ۔ وقت کی پابندی نہ کرنے والے عوامی خدمات کو نظر انداز کرنے والے بلدیہ عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا جہاں ایک طرف انتباہ دیا وہیں دوسری طرف اس جلیل القدر عہدے پر فائز ہونے پر ریاستی وزیر جنگلات ، ماحولیات ، مسٹر جوگو رامنا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اراکین بلدیہ اور عادل آباد عوام سے اظہار تکش کیا ۔ اس موقع پر بلدیہ عہدیداران ، اراکین بلدیہ اور ٹی آر ایس قائدین میں مسٹر سید ساجد الدین ، عروج خان ، مجاہد شاہ ، محمد ظہورالدین ، بی ستیش بھی موجود تھے ۔
٭٭٭