عادل آباد 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر پی اشوک پرنسپل ڈگری کالج برائے ذکور کے پریس نوٹ کے بموجب کنزیومر ڈے کے ضمن میں ضلعی سطح پر منعقدہ تقریری مقابلہ میں ضلعی سطح پر اول آنے والی طلبہ یاسمین خان بنت معز خان ریاستی سطح پر منعقدہ تقریری مقابلے کیلئے اہل قرار پائی جہاں پر اس ریاستی سطح کے مقابلے میں مذکورہ طالبہ نے تیسرا انعام حاصل کیا ۔ ریاستی سطح کے اس انعام کے حاصل کرنے پر پرنسپل ڈگری کالج لکچررس اور ساتھی طالبات نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔