عادل آباد کی ترقی کیلئے تمام طبقات کو لیکر چلنے پرزور

عادل آباد /26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد کی ترقی میں تمام طبقات کے ساتھ شانہ بہ شانہ چلتے ہوئے ترقی کا حصہ بننے کی ہدایت ضلع ایس پی مسٹر ترون جوشی نے پولیس کو دی ۔ موصوف مستقر عادل آباد کے پولیس پریڈ گراؤنڈ کانفرنس ہال میں ضلع کے پولیس عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر مسٹر تروپ جوشی نے ضلع کے مختلف مقامات پر منعقد کئے جانے والے ’’پولیس می کوسم ‘‘ پروگرام کی یہاں ایک طرف تفصیلات دریافت کیا وہیں دوسری طرف دہی مواضعات میں ابتدائی طبی کیمپ کا قیام عمل میں لاتے ہوئے مرض میں مبتلا افراد کو راحت پہونچانے پولیس عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ خواتین کے تحفظات کا مکمل خیال رکھنے کے علاوہ نوجوانوں میں کھیل کود کی اشیاء فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کی سرحد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ماؤسٹ داخلہ کے تدارک کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ اس اجلاس میں ضلع کے ساتھ پولیس ڈیویژن سے تعلق رکھنے والے پولیس عہدیداروں نے شرکت کیا تھا ۔ پولیس اسٹیشن میں درج کردہ مقدمات ، وارنٹ کی عمل آوری ، عدالت میں زیر رواں کیس ، رات کے اوقات میں پولیس کی طلایہ گردی کی تفصیلات کے علاوہ سارقوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں زیر تربیت IPS مسٹر وشواجیت ، اے ایس پی منسٹر پاناسا ریڈی ، منچریال ایڈیشنل اے ایس پی مسٹر وجئے کمار ، ڈی ایس پیز میں مسرز لکشمی نارائنہ ، منوہر ریڈی ، اے راملو ، جی چکروتی ، رمنا ریڈی ، ایس پی دفتر کے عہدیداروں میں پنپا راج ، گوپی نوین ، ایم ڈی یونس علی ، آر ایس آئی مدھوکر نے ضلع سے تعلق رکھنے والے تمام سرکل انسپکٹرز بھی موجود تھے ۔