کوبیر۔3ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد زیڈ پی میٹنگ ہال میں صحافیوں کے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ پریس اکیڈیمی چیریمین ایم نارائن نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے دس کروڑ روپئے کا اعلان کیا اور صحافیوں کے بچوں کو اسکولس میں 50% پر داخلے ہوں گے اور دیگر سہولتیں جیسے ہیلت کارڈ ‘ بس پاس ‘ مکان بنانے کیلئے ایک پلاٹ یہ سب سہولتیں صحافیوں کو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ کوبیر منڈل ‘ بھینسہ منڈل ‘ نرمل منڈل ‘ خانہ پور منڈل اور دیگر منڈلوں کے صحافیوں نے ممبرشپ میںحصہ لیا اور TUWJ پروگرام کو کامیاب بنایا ۔ بعد ازاں فارسٹ منسٹر جوگو رامنا نے کہا کہ صحافیوں کو انکا حق ملنا بہت ضروری ہے ۔ وزیر اعلیٰ سے نمائندگی کر کے جلد از جلد صحافیوں کو سہولتیں فراہم کئے جائیں گے ۔ اس دوران کوبیر منڈل کے نمائندہ ’’سیاست ‘‘ محمد امین احمد نے پریس اکیڈیمی چیرمین ایم نارائن کو گلدستہ پیش کیا ۔ پریس اکیڈیمی چیرمین ایم نارائن عادل آباد سطح کے منڈل سے آئے ہوئے تمام صحافیوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔