عادل آباد۔/3 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رحیم راہی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ عادل آباد کی اطلاع کے بموجب ادارہ کا ماہانہ مشاعرہ 9اکٹوبر بروز جمعہ بعد نمازعشاء درسگاہ اسلامی نیتا جی چوک عادل آباد میں منعقد ہوگا۔ جس میں مقامی شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔ ڈاکٹر ایم اے قدیر ناظم مشاعرہ ، مسٹر ایم اے ہادی کنوینر، مسرز عزیزمعتمد نشرواشاعت نے ادب دوست حضرات سے شرکت کی خواہش کی۔