تین دن کے بعد سورج نکلا
عادل آباد میں کشمیر کی طرح سردی کی شدت
ضلع کے بعض مقامات پر 3.8 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ
عادل آباد۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد اور اطراف و اکناف کے دیگر اضلاع سے 268.9 میٹر اونچائی پر رہنے کے باوجود پیتھائی طوفان کے اثر میں مبتلا ہوکر رہ گیا۔ مسلسل تین دن تک سورج کی کرنیں دکھائی دینے سے جہاں ایک طرف قاصر رہی، وہیں دوسری طرف سردی کے تیز دباؤ کے بناء پر ایک روز قبل پانچ ڈگری گرمی کو محکمہ موسمیات نے درج کیا جبکہ حلقہ اسمبلی بوتھ کے جی تانڈہ، کوسالی، عمری مواضعات میں 3.8 درجہ حرارت پایا گیا۔ ضلع نرمل کے Pembi موضع میں سردی کی وجہ سے دو معمر خواتین کی موت ہوگئی۔ سورج طلوع ہونے کے سبب عام زندگی بحال ہوئی۔ شام 5 بجے تا صبح 10 بجے تک سخت سردی ہے جس کی بناء ہر کوئی باہر نکلنے سے گریز کرتے ہوئے اپنے اپنے مکانوں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ صبح کے اوقات میں کہر چھایا ہوا ہے۔ اس دھند کی بناء پر سواریوں پر گذرنے والے رات کی طرز پر اپنے اپنے سواریوں کی ہیڈ لائیٹ چالو رکھنے پر مجبور ہیں۔ موسم سرما میں طوفان کی وجہ سے اچانک موسم میں تبدیلی سے 3 تین دن کیلئے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ عادل آباد کشمیری طرز کا مظاہرہ کررہا تھا۔