عادل آباد /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی خاطر مستقر عادل آباد کے حلقہ مسجد عثمانیہ (ریلوے گیٹ )کمیٹی و نوجوانوں کے زیر اہتمام مولانا اسلام الدین امام خطیب مسجد عثمانیہ کی سرپرستی میں حصص قربانی کا نظم قائم کیا گیا تھا ۔ جس کے تحت 95,000/- ہزار روپئے حاصل ہوئے تھے ۔ صفاء بیت المال شاخ عادل آباد کے حوالے کرتے ہوئے رسید حاصل کرلی گئی ۔ صفاء بیت المال مقامی صدر حافظ محمد منظور احمد جنرل سکریٹری مسٹر محمد یونس کو مولانا محمد اسلام الدین امام خطیب مسجد عثمانیہ قاضی شمش الدین صدر کمیٹی مسجد منور گھڑیال گھر ، محمد انور ، شیخ فرید ، معین الدین بیگ ، شیخ افتخار ،شیخ مصطفی ، ریشم خان ، عمران علی نے رقم سپرد کیا ۔ واضع رہے کہ حصص قربانی جانور ، چرم ، ہڈیاں ، پوٹلہ کے تحت 76,000/- ہزار روپئے نماز عید کے موقع پر مسٹر عثمانیہ میں 2000/- ہزار روپئے میدان عیدگاہ میں نماز عیدالاضحی 15,500/- روپئے جمع کئے گئے تھے جبکہ مسٹر سلیم مستری نے 1500/- روپئے تعاون کیا ۔ اس طرح جملہ رقم 95,000/- روپئے صفاء بیت المال کو ادا کردی گئی ۔ مسجد عثمانیہ کمیٹی نے اس کارخیر میں تعاون کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ۔