عادل آباد میں ڈائیٹ پر ’’ ڈی ای ای سیٹ ‘‘ کوچنگ کا آغاز

عادل آباد۔28مئی( ذریعہ فیکس ) مسابقتی امتحانات کی کوچنگ کی غرض سے عادلآباد کے کئی طلباء وطالبات حیدرآباد ‘ نظام آباد کا رُخ کرتے ہیں ۔ ہیومن ویلفیر سوسائٹی اور آل میوا کی نمائندگی پر ڈائیٹ پرنسپال جناب جیلانی باشاہ کی خصوصی دلچسپی پر سی ای ڈی ایم کے تحت ڈی ای ای سیٹ کوچنگ کا آغاز ہوا ۔ جملہ 84طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ پرنسپل ڈائیٹ نے مخاطب ہوکر کہا کہ موجودہ دور مسابقتی دور ہے ۔ محنت ولگن دلچسپی سے منزل کو پاسکتے ہیں ۔ مسٹر کرن کمار نے کہا کہ والدین لڑکیوں کی تعلیم میں دلچسپی لیکر ان کی ناخواندگی کو بہتر بناسکتے ہیں ۔ گذشتہ دنوں میں ڈائیٹ میں کم تعداد لیتی تھی ۔ جناب محمد آصف نے مخاطب ہوکر کہا کہ دنیا میں علم کے ذریعہ ہی پہچان ہوتی ہے ۔ پیشہ تدریس کو اپناکر قوم کی تعلیمی ‘اخلاقی ‘ معاشی ترقی میں اپنا کردار نبھائیں ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ وقت کی پابندی کریں ‘ پیشہ تدریس کیلئے نظم و ضبط کی اہمیت کو بتلایا ۔ اس پروگرام میں کرشنا ریڈی ‘ وجئے کمار ‘ افروز خان ‘ قیصر جہاں ‘ نزہت فاطمہ نے بھی مخاطب کیا۔