عادل آباد /3 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکہ پولیس میں ASI ملازمتوں کیلئے درخواستیں پیش کرنے والے ایس ٹی ، ایس سی افراد کو مستقر عادل آباد کے TDC میں مفت تربیت دی جائے گی ۔ یہ بات ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی نے مستقر عادل آباد کے پولیس عہد کواٹر کانفرنس ہال میں پولیس عہدیداروں سے مخاطب ہوکر بتائی اور محکمہ پولیس کی جانب سے تربیت حاصل کرنے والے افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ درخواست گذار 3 مارچ کو پولیس ہیڈ کوارٹر حاضر ہونے کا مشورہ دیا ۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس مسٹر پاناسا ریڈی کی قیادت میں امیدواروں کی اونچائی ، وزن و دیگر جانچ کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں اس میں شرکت کرنے افراد کو مفت رہاشی اور طعام کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ ایک علحدہ اجلاس میں ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی نے محکمہ پولیس سے رابطہ تمام افراد کو اپنی حفاظت کی خاطر ’’ جوڈو کراٹے ‘‘ ہنر سے آراستہ ہونے کا مشورہ دیا ۔ حیدرآباد سلف ڈیفنیشن تنظیم ماسٹر فرزان مرچنٹ ترون کمار نے مستقر عادل آباد کے پولیس جوانوں کو جوڈو کراٹے تربیت سے آراستہ کیا ضلع ایس پی نے خصوصیت کے ساتھ گشت کرنے والے پولیس جوانوں کو جوڈو کراٹے سیکھنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس شریمتی جی آر رادھیکا ، پاناسا ریڈی ، آر آئی سریندر ، وینکٹ سوامی ، مدھوکر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔