عادل آباد میں ووٹرس بیداری پروگرام

عادل آباد۔23جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت پر 25جنوری کو ضلع عادل آباد میں ’’ ووٹرس ڈے ‘‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔یہ بات ڈی آر او مسٹر سنجوریڈی نے مستقرعادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں میڈیا سے مخاطب ہوکر بتائی جبکہ اس موقع پر آر ڈی او مسٹر سدھاکر ریڈی بھی موجود تھے ۔ ووٹرس ڈے کے قومی سطح پر منانے پانچ سال قبل 2011میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہدایت دی تھی جس کے پیش نظر عوام میں شعور بیدار کرنے مختلف پروگراموں کو ترتیب دیا گیا ہے ۔25 جنوری کو صبح 9.30بجے مستقر عادل آباد کے ڈائٹ میدان سے طلباء اور طالبات پر مشتمل ایک ریالی نکالی جارہی ہے جو کلکٹریٹ پہنچ کر انسانی زنجیر میں تبدیل ہوگئی ۔ علاوہ ازیں خواتین کی جانب سے ’’رنگولی‘‘ کے مقابلہ ‘ طلباء اور طالبات کی جانب سے تحریری مقابلہ ‘ پینٹنگ‘ ڈرائنگ وغیرہ کے مقابلہ بھی منعقد کئے جارہے ہیں ۔ ان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو سرٹیفیکٹ سے نوازا جائے گا ۔ ضلع کے 52 منڈل جات ‘ اس اسمبلی حلقہ جات میں شمار کئے جانے والے 17.38پولنگ اسٹیشن پر ڈی ایل او خدمات انجام دیں گے ۔جہاں فہرست رائے دہی میں موجودہ ناموں کی جانچ و درستگی کے علاوہ فہرست میں نامو ں کو شامل بھی کیا جائے گا جس کیلئے فارم 6, 7, 8 دستیاب ہوں گے۔طلباء و طالبات میں شعور بیدار کرنے کیلئے ضلع کے تمام کالجس میں تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ 18سال کی عمر رکھنے والوں کے نام فہرست رائے دہی میںشامل کرسکے ۔ اس موقع پر مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کیلنڈر اور بیاچ کو منظر عام پر لانے کیلئے رسم اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ ریالی میں شامل ہونے والے عہدیداروں کیلئے 100عدد کی ٹی شرٹ بھی حاصل ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر موصوف نے ضلع کے تمام افراد سے ’’ ووٹرس ڈے ‘‘ کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔ واضح رہے کہ ضلع میں 1690118 ووٹرس موجود ہیں ۔