عادل آباد میں سوچھ ودیالیہ پروگرام کا انعقاد

عادل آباد ۔ 3۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کی جانب سے ریالی میں منعقدہ سوچھ ودیالیہ پروگرام میں شرکت کی ۔ عادل آباد ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن دہلی کیلئے روانہ ہوچکے ہیں ۔ جاریہ ماہ کی دو تاریخ کو منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ملک کے 73 اطلاع کا انتخاب عمل میں لایا گیا جن میں ریاست تلنگانہ کے تین اطلاع میدک ، رنگاریڈی اور عادل آباد شامل ہیں ۔ ان اطلاع میں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ’’ سوچھ ودیالیہ ‘‘ کے تحت مدارس میں بیت الخلاوں کی تعمیرات کا کام خاطرخواہ انجام پایا گیا ۔ ضلع عادل آباد کے مدارس میں چار ہزار کے بیت الخلاؤں کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا جن میں 3900 کی تعمیرات کا کام مکمل کر لیا گیا ۔ دہلی کے سیول سروسیس آفیسر انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ اس تقریب میں ضلع کلکٹر کو ایوارڈ سے نوازہ جائے گا ۔ ضلع کلکٹر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر مسٹر ستیہ نارائن ریڈی بھی دہلی کیلئے روانہ ہوئے ہیں ۔