عادل آباد میں سردی کی لہر میں پھر اضافہ

عادل آباد ۔ 9 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد میں چند دنوں سردی سے راحت کے بعد اب دو دن سے سردی کی لہر میں تیز اضافہ ہوچکا ہے۔ صبح کی اولین ساعتوں میں شبنم کی پھوار جہاں ایک طرف اپنا سکہ جمائے ہوئے ہے وہیں دوسری طرف ملک کے شمالی سمت سے آنے والی سرد ہوا کے جھونکے ہر کس اور ناکس کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے۔ دن کے اوقات میں سورج کی تپش بھی سرد ہوا پر قابو پانے میں اپنا میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ ہر فرد اپنے آپ کو سردی سے محفوظ رکھنے کی غرض سے گرم لباس کو اپنانا ضروری سمجھ رہے ہیں۔ صبح کے اوقات میں طلباء اور طالبات کو مدارس جانے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے ضلع عادل آباد گھنا جنگلاتی علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ خاطرخواہ تالابوں کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیگر اضلاع سے عادل آباد 268.9 تعمیر کی بلندی پر ہونے کی بنا پر سرد ہوا کی لہری ٹکرا رہی ہیں جس کے پیش نظر سردی کا اثر دوگنا ہوکر رہ گیا۔ معمر افراد گرم لباس زیب تن کرنے کے علاوہ سخت دشواریوں سے دوچار ہیں۔