عادل آباد ۔ 21 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع حج سوسائٹی کے زیراہتمام مستقر عادل آباد کے اردو گھر شادی خانہ میں جاریہ ماہ کی 23 تاریخ کو بروز ہفتہ عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے یہ بات مسٹر شاہد احمد توکل سکریٹری نے بتاتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی کیمپ میں الحاج مولانا سید مظہر قاسمی امام خطیب جامع مسجد کورٹلہ مناسک حج پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔ 23 تاریخ کو صبح 10بجے سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں ضلع کے تمام عازمین حج سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے خانگی ٹورس اینڈ ٹراویلس کے تحت حج کی فضیلت حاصل کرنے والے افراد بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ خواتین کیلئے پردہ کا خاص اہتمام کیا جارہا ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849214764 فون پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔