عادل آباد میں ترقیاتی و تعمیراتی کام مکمل ٹھپ

عادل آباد /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر جنگلات ماحولیات بی سی ویلفیر مسٹر جوگو رامنا اور عادل آباد صدرنشین مجلس بلدیہ شریمتی آر منیشا میں بڑھتے ہوئے اختلافات کے پیش نظر بلدیہ حلقہ کے ترقیاتی و تعمیراتی کام گذشتہ چار ماہ سے جہاں ایک طرف ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں وہیں دوسری طرف سیاسی قائدین کے اختلافات کے پیش نظر عادل آباد کمشنر بلدیہ غیر معینہ مدت رخصت کا سہارا لیتے ہوئے راحت کی سانس لی ۔ دو دن قبل کمشنر بلدیہ غیر معینہ مدت کی رخصت لگانے کے بناء پر ڈائرکٹر آف ایڈمنسٹریشن میونپسل کی جانب سے عادل آباد آر ڈی او مسٹر سدھاکر ریڈی کو انچارج کمشنر بلدیہ مقرر کیا گیا ۔ آر ڈی او کو بلدیہ کی زائد ذمہ داری عائد کرنے کے بناء پر ٹی آر ایس پارٹی سے تعلق رکھنے والے بلدیہ کونسلرز و پارٹی قائدین نے مسٹر سدھاکر ریڈی سے ملاقات کریت ہوئے اہیں جہاں ایک طرف مبارکبادیں کی وہیں دوسری طرف صدرنشین مجلس بلدیہ شریمتی آرمنیشا ، نائب صدر بلدیہ مسٹر فاروق اپنے تائیدی 21 اراکین کے ہمراہ ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن سے ملاقات کریت ہوئے مجلس بلدیہ کمشنر کی ذمہ داری کسی دوسرے عہدیدار کو عارضی طور پر عائد کرنے کے علاوہ وہ مستقل طور پر کمشنر بلدیہ کا تقرر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ صدرنشین مجلس بلدیہ آر چنیاکو کانگریس بی جے پی ، مجلس اور ٹی آر ایس کے چند کونسلروں کی تائید حاصل ہے جبکہ ٹی آر ایس کونسلرز کی بلدیہ میں خاطر خواہ تعداد ہونے کے باوجود بلدی کونسلرز دو گروپس میں منقسم ہوکر رہ گئے ہیں۔ ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا کی تائید میں رہنے والے کونسلر صدرنشین بلدیہ پر کنٹراکٹرس کی جانب سے من مانی رقم حاصل کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں ۔ برعکس اس کے صدرنشین بلدیہ کے خیمہ میں شمار کونسلرس کی جانب سے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام مخآلف گروپس کے کونسلروں پر عائد کیا جارہا ہے ۔ تقریباً چار ماہ سے جاری سیاسی کشمکش کے تحت بلدی حلقہ جات میں تعمیراتی کاموں کے احتجاج تقاریب میں ایک دوسرے کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ ریاستی وزیر اپنے حامیوں کے ساتھ مقامات پر سی سی روڈ ، ڈرینج کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رسم انجام صدرنشین بلدیہ کی عدم موجودگی میں انجام دے رہے ہیں ۔ اسی طرز پر صدریشن بلدیہ بھی تعمیراتی کاموں کا آغاز کر رہے ہیں ۔ باوثوق ذرائع سے بتایا جاتا ہے کہ صدرنشین بلدیہ مسٹر جوگو رامنا کی مخالفت کریت ہوئے ریاستی وزیرمسٹر کے تاراکا راما راؤ سے ملاقات کرچکے ہیں ۔ جس کے بناء شریمتی کے سیاسی عزائم بلند پائے جارہے ہیں بلکہ اس جلیل القدر عہدے پر فائض کرانے میں ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا کی غیر معمولیکاوشیں تھے ۔ کنٹراکٹرس پیانل کمیٹی کے بلدی اجلاس کو ریاستی وزیر نے ضلع کلکٹر کے ذریعہ اجلاس سے 10 منٹ قبل منسوخ کرایا ۔ بعد ازاں مسٹر جوگو رامنا نے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں بلدی عہدیداروں کا اجلاس طلب کریت ہوئے اہم امور کا جائزہ لیاتھا ۔