عادل آباد میں بارش کیلئے آج نماز استسقا کا اہتمام

عادل آباد /8 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم بارش کا آغاز ہوکر طویل عرصہ گذرنے کے بعد بھی بارش نہ ہونے کے بناء پر عادل آباد کے علماء اکرام نے نماز استسقا ادا کرتے ہوئے اللہ تعالی کو بارش کی خاطر رضامند کرنے سے اتفاق کیا ۔ جس کے پیش نظر 9 جولائی بروز چہارشنبہ سات نالہ روڈ پر جہاں دو ماہ قبل تبلیغ جماعت کا ضلعی اجتماع منعقد کیا تھا اس میدان میں صبح 8.30 بجے نماز استسقاء مولانا اکبر الدین حسامی امام خطیب مسجد گلزار شریف پڑھائیں گے ۔ قبل از مولانا ابوزر ندوی کا خطاب ہوگا ۔ علماء اکرام نے عادل آباد کے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ 9 جولائی کو صبح 8.30 بجے سات نالہ روڈ پر Ankunta کے قریب نماز استسقا میں شرکت کریں ۔ ایک دن قبل مستقر عادل آباد کے دارالعلوم محمدیہ میں اس تعلق سے غور و خوش کرنے علماء کرام کا ایک اجلاس طلب کیا تھا ۔ جس میں مقامی کم و بیش پچاس علماء اکرام نے شرکت کیا ۔ اس اجلاس میں فیصل کے طور پر حافظ ابوبکر امام قطب مسجد گلزار شریف کو مقرر کیا تھا ۔ مولانا اسلام الدین امام خطیب مسجد عثمانیہ نے بھی شرکت کی تھی ۔