عادل آباد میں اندرا گاندھی کی یوم پیدائش تقریب

عادل آباد ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے میں کانگریس پارٹی کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی صدر مسٹر مہشور ریڈی نے مستقر عادل آباد پارٹی آفس میں آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کے 97 ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر اپنے خطاب میں کیا ۔ قبل ازیں شریمتی اندرا گاندھی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے گئے ۔ سابق ریاستی وزیرمسٹر سی رامچندر ریڈی نے اپنے خطاب میں ملک کے تین گاندھی جن میں مہاتما گاندھی ، اندرا گاندھی ، راجیو گاندھی کے خدمات کی بھرپور ستائش کیا اور ملک کی ترقی ، غریبوں کیلئے فلاح و بہبود کے مختلف اقدامات کو روبہ عمل لانے ذمہ وار قراردیا ۔ ٹاون کمیٹی صدر مسٹر ساجد خان جو تقریب کی کارروائی چلا رہے تھے اپنے ابتدائی خطاب میں مواضعات ، منڈل جات ، گرام پنچایت اور مجالس بلدیات کے حدود میں کانگریس پارٹی کی رکنیت سازی مہم کو چلانے کا عزم کیا ۔ اس تقریب میں مسٹر بھارگودش پانڈے ، نریش جادو ، سعید خان ، شکیل احمد ، صابر احمد ، توفیق اللہ خان ، خلیل احمد ، سنجو ، شریمتی جی سجاتا ، جیوتی و دیگر قائدین و اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کیا ۔