عادل آباد ۔ یکم اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد میں تبلیغی جماعت کا دو روزہ ضلعی اجتماع منعقد کیا گیا تھا جس میں متحدہ ضلع عادل آباد کے قدیم 52منڈل جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے بھی افراد نے شرکت کی ۔ تبلیغی جماعت کے اجتماع کے آخری دن بروز اتوار بعد نماز عشاء عادل آباد لوک سبھا کانگریس امیدوار مسٹر راتھوڑرمیش اپنے ساتھی محمد مجاہد کے ہمراہ اجتماع گاہ پہنچ کر اجتماع میں شرکت کرنے والے ہزاروں افراد سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مسلمانوں کی جانب سے راتھوڑ رمیش کا خیرمقدم جہاں ایک طرف کیا گیا وہیں دوسری طرف اجتماع کے اختتام پرنکلنے والے افراد رمیش تھوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے بغلگیر ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا ۔ ملاقات کرنے والے بے شمار افراد کانگریس کی تائید و حمایت میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کی بات کررہے تھے جس کی بناء پر راتھوڑ رمیش کی کامیابی یقینی تصور کی جارہی ہے ۔