عادل آبادمیں سڑک کے تعمیری کاموں کا افتتاح

عادل آباد /5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد بلدی حلقہ کے جملہ 36 وارڈز میں عوام کی بنیادی ضرورتوں کی تکمیل کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدرنشین مجلس بلدیہ شریمتی آر منیشا نے وارڈ نمبر 29 میں سڑک کی تعمیر کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا ۔ جبکہ اس سڑک کی تعمیر کیلئے سات لاکھ روپیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ شریمتی اپنے اظہار خیالات کا سلسلہ جاری رکھتے ہیوئے کہا کہ ہر محلہ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت لائیٹنگ اور پانی کی معقول سربراہی کے علاوہ صفائی نظام پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے محلہ جات میں پائے جانے والے کوڑہ کرکٹ کی نکاسی اور نالیوں کی صفائی کا کام جاری ہے ۔ GMF جنرل میونسپل فنڈ کے تحت تعمیر کی جانے والی اس شاہراہ کے افتتاحی تقریب میں مسٹر آر بون راؤ ، مسٹر فاروق احمد ، بلدی عہدیداروں کے علاوہ مقامی افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔