حیدرآباد 4 مارچ (سیاست نیوز) قلب شہر عابڈس میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں معمر شخص ہلاک ہوگیا۔ سب انسپکٹر پولیس عابڈس بی لکشمن کے مطابق 78 سالہ یادو راؤ ساکن آصف نگر جو مشہور ہالی ووڈ فٹ ویر کا ملازم تھا جو 8 فروری کو سڑک عبور کررہا تھا کہ نامعلوم تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں یادو راؤ کے سر پر گہرا زخم آیا تھا اور اُسے ایک دواخانہ میں علاج کے لئے شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ عابڈس پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی شناخت کی کوشش جاری ہے اور خاطی موٹر سائیکل سوار کی نشاندہی کے لئے پولیس نے سی سی ٹی وی فٹیج بھی جاری کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ملزم کی شناخت میں پولیس سے تعاون کریں۔