بودھن ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس پارٹی بودھن کے تنظیمی انتخابات کا گزشتہ روزہ انعقاد عمل میں آیا جس میں عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ کو متفقہ طور پر صدر بودھن ٹاون منتخب کر لیا گیا اور شکر نگر کے بالراج کا بحیثیت سکریٹری انتخاب عمل میں آیا ۔ جناب عابد صوفی نے انہیں بلامقابلہ صدر ٹاون منتخب کرنے پر انہوں نے رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر رکن پارلیمنٹ محترمہ کویتا اور صدر پارٹی مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے علاوہ مقامی قائدین و پارٹی کے سرگرم کارکنوں سے اظہار تشکر کیا اور انہوں نے سرکاری اسکیمات کی تشہیر و عوام کو اسکیمات کا ثمر پہونچانے کوئی کسر نہ چھوڑنے کا اعلان کیا اس تنظیمی انتخابات کے موقع پر صدرنشین بلدیہ مسٹر ایلیا ، سابق صدر منڈل شیام راؤ ایڈوکیٹ ، سابقہ ایم پی پی بودھن گرد اور گنگاریڈی کے علاوہ ارکان بلدیہ و سرگرم پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔