آبائی مقام کاغذ نگر میں مسرت کی لہر، مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری
کاغذ نگر۔/28 فروری،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے کاغذ نگر کے متوطن محترمہ عائشہ مسرت خانم کو حکومت کی جانب سے وقار آباد ضلع کلکٹر مقررر کئے جانے پر کاغذ نگر کی عوام اور خصوصاً اقلیتوں میں مسرت کی لہر پائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے بموجب …… اور پولیس پٹیل مرحوم نصر اللہ خان کی پوتری اور مرحوم ہیڈ ماسٹر مبشر اللہ خان کی دختر محترمہ عائشہ مسرت خانم کو بچپن سے ہی تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا جذبہ تھا۔ عائشہ مسرت خانم پہلی جماعت تا دہم فاطمہ کانونٹ ہائی اسکول کاغذ نگر 1998 میں کامیابی حاصل کی تھی اور گورنمنٹ جونیر کالج کاغذ نگر سے 1990 میں ڈسٹرکٹ لیول پر کامیابی حاصل کی۔ ڈگری کی تعلیم کیلئے ریاست مہاراشٹرا کے ناگپور یونیورسٹی سے انہوں نے ایم بی اے گولڈ میڈل اورMCJ جرنلزم میدان میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ناگپور سے حیدرآباد کا رُخ کرتے ہوئے انگریزی اخبار دکن کرانیکل میں کرائم رپورٹر کی حیثیت سے اپنی ایک علحدہ شناخت بنائی ۔ شادی کے بعد انہوں نے کچھ دنوں تک رینبو میگزین کی …… کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے گروپس سرویس امتحان میں حصہ لیا۔ بعد ازاں ایم پی ڈی او کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا۔ لیکن وہ ایم پی ڈی او عہدہ سے مطمئن نہیں تھیں اس لئے انہوں نے دوبارہ گروپس I سرویس امتحان لکھا اور تمام ریاست کے گروپس I کے امتحان میں تیسرے درجہ پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسوقت کے چیف منسٹروائی ایس راج شیکھر ریڈی کے ہاتھوں تہنیت کی پیشکشی کا اعزاز حاصل کیا۔ بعد تربیت اسپیشل ڈپٹی کلکٹر ایٹونگرم ورنگل میں پہلا تقرر عمل میں آیا۔ منتھنی آر ڈی او، محبوب آباد آرڈی او، منچریال آر ڈی او ، ڈی آر او کریم نگر اور جوائنٹ کلکٹر کھمم مقرر کیا گیا۔ اب کھمم جوائنٹ کلکٹر کو ترقی اور آئی اے ایس ،ایف اے ایس کیڈر کی حیثیت سے محترمہ عائشہ مسرت خانم کو وقارآباد ضلع کلکٹر تقرر کرنے کے ریاستی حکومت کے احکامات جاری ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی کاغذ نگر کے مسلم اقلیتوں میں ضلع کلکٹر تقرر ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہیں مبارکباد پیشکی گئی۔ ان کے آبائی مقام کاغذ نگر کی قیامگاہ پر لوگوں اور خصوصاً مسلم اقلیتوں کی جانب سے مبارکبادی پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔