ظہیر خاں چمپینس لیگ میں واپسی کے خواہاں

نئی دہلی۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سینئر ہندوستانی فاسٹ بولر ظہیر خاں تیزی سے فام میں واپسی کے خواہاں ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز سے پہلے ستمبر میں چمپینس لیگ ٹوئنٹی 20 میں حصہ لینے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ آئندہ ماہ چمپینس لیگ میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا نشانہ یہی ہے کہ آئندہ ماہ چمپینس لیگ میں حصہ لیا جائے اور ان کی بولنگ کے مظاہرہ کی بنیاد پر پھر مستقبل کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ ہندوستان کے سینئر ترین فاسٹ بولر جاریہ سال آئی پی ایل کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور اس کی وجہ دورہ انگلینڈ میں وہ حصہ نہیں لئے پائے۔ ظہیر خاں نے کہا کہ اب ان کی صحتیابی کا دوسرا مرحلہ شروع ہورہا ہے۔ اس کے بعد توقع ہے کہ آئندہ پانچ ہفتوں میں کھیل کیلئے مکمل فِٹ ہوجائیں گے۔ و

ہ چاہتے ہیں کہ اپنا صد فیصد مظاہرہ پیش کریں۔ ظہیر خاں نے 92 ٹسٹوں میں 311 اور 200 ونڈے انٹرنیشنل میچوں میں 281 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ظہیر خاں نے کہا کہ زخمی ہونے کے بعد فام میں واپسی آسان مرحلہ نہیں ہوتا، اس میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ صحیح رہنمائی بھی اہمیت رکھتی ہے۔ اس وقت وہ بھی ایسا ہی کررہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا زخمی کندھا جلد ٹھیک ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ 14 سال طویل کریر میں زخمی ہونے کے واقعات نے انہیں ایک نیا حوصلہ دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فٹنس ٹریننگ اور فزیو تھراپی کا بھی اہم کردار رہا۔

سابق ورلڈ چمپین مونٹشو ڈوپنگ
ٹسٹ میں ناکام
گلاسگو۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق ورلڈ چمپین اَمینٹلے مونٹشو آج ڈوپنگ ٹسٹ میں ناکام ہوگئیں۔ وہ کامن ویلتھ گیمس گلاسگو کے ویمنس 400 میٹرس کے مقابلے میں چوتھے مرحلے تک پہنچ گئی تھیں۔ بوتسوانہ کی مونٹشو کا طبی معائنہ کرنے پر مثبت رپورٹ آئی ہے۔ منتظمین نے بتایا کہ ان کے ایک اور نمونہ کا لندن میں پیر کو معائنہ کیا جائے گا۔ 31 سالہ مونٹشو نے 2011ء میں ڈیگو میں منعقدہ ورلڈ چمپین شپ خطاب جیتا تھا۔ اس کے علاوہ کامن ویلتھ گیمس منعقدہ دہلی 2010ء میں بھی انہیں گولڈ میڈل حاصل ہوا تھا۔ انہوں نے اپنے ملک کو بالترتیب کامن ویلتھ گیمس اور ورلڈ چمپین شپ میں پہلا گولڈ میڈل دلایا۔ اس کے علاوہ 2013ء ورلڈ چمپین شپس منعقدہ ماسکو میں مونٹشو نے سلور میڈل جیتا تھا۔