ظہیر خان ، محمد سمیع ہنوز فٹ نہیں، سلیکشن کیلئے عدم دستیاب

نئی دہلی ، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویٹرن پیس بولر ظہیر خان کا فٹنس مسئلہ ہنوز حل نہیں ہوا ہے جبکہ وہ آئی پی ایل کرکٹ ٹورنمنٹ سے قبل دہلی ڈیرڈیولس کے ٹریننگ سیشن میں زخمی ہوئے تھے اور اس فرنچائز نے آج کہا کہ وہ اور اُن کے ساتھی بولر محمد سمیع اب بھی سلیکشن کیلئے فٹ نہیں ہوئے ہیں۔ فرنچائز نے آج ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بیان کیا کہ یہ پیس جوڑی اگرچہ چند ’’معمولی انجریز‘‘ سے دوچار ہیں مگر ابھی انھیں قطعی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ 36 سالہ ظہیر نے گزشتہ سال مئی سے مسابقتی کرکٹ میں ایک گیند تک نہیں پھینکی ہے۔ اور سمیع کو بتایا جاتا ہے کہ گھٹنے میں معمولی زخم لگا ہے۔