ظہیر آباد میں آئیٹا کا کل اجلاس

ظہیر آباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ( آئیٹا ) ضلع سنگاریڈی کے میڈیا سکریٹری سید اظہر الدین کے پریس نوٹ کے بموجب ظہیر آباد یونٹ کا ماہانہ اجلاس 5 مارچ کو بعد نماز مغرب اسلامک سنٹر کے کانفرنس ہال میں بعنوان ’اساتذہ کی ذمہ داریاں اور فرض منصبی ‘ منعقد ہوگا ۔ جس کی صدارت مقامی صدر سید یوسف کریں گے ۔ اس خصوص میں مقامی اساتذہ کے بشمول ٹرینڈ اساتذہ سے مجوزہ اجلاس میں شرکت کر کے استفادہ کی پر زور خواہش کی گئی ہے ۔۔