ظہیر آبادمیں دوپرچہ نامزدگیاں واپس 14 امیدوار انتخابی میدان میں

ظہیرآباد۔23 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد (ایس سی محفوظ) کے انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آج مقررہ تاریخ کے دن دو امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگیاں واپس لے لیں۔ اس طرح اس حلقہ انتخاب میں جملہ 14 امیدوار انتخابی میدان میں باقی رہ گئے ہیں۔ جن میں کے مانک رائو (ٹی آر ایس) ، جے گیتا ریڈی(کانگریس)، جنگم گوپی (بی جے پی)، بی راملو( آر پی آئی)، جی ملیش (شیوسینا)، بی رامچندر (سی پی ایم) ، ایم ہری کرشنا (بی ایم پی)، ایس رمیش (جئے سوراج پارٹی)، بی پروشوتم رائو(نواپرجا راجیم پارٹی)، ایم پدمارائو (بی ایس پی) کے بشمول آزاد امیدوار سی بالراج، اے پروین کمار، وائی اشوک اور کے وی نلنی دت شامل ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر محمد عبدالحمید کے پریس نوٹ میں یہ بات بتائی گئی۔