ظہیرآباد ۔ 15 ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے چار منڈلوں کی 72 ایم پی ٹی سی اور 4 زیڈ پی ٹی سی کی نشستوں کے معلنہ انتخابی نتائج کے مطابق کانگریس کو 41 ، تلگودیشم کو 18 ، ٹی آر ایس کو 6 ، مجلس کو 3 ، وائی ایس آر سی پی کو ایک اور 3 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ ظہیرآباد ، نیالکل ، کوہیر اور جھرہ سنگم منڈلوں کی زیڈ پی ٹی سی نشستوں کیلئے کانگریس امیدوار منتخب ہوئے ۔ منڈل واری سطح کے انتخابی نتائج کے مطابق ظہیرآباد منڈل کی 28 ایم پی ٹی سی کی نشستوں کے منجملہ 15 نشستوں پر کانگریس ، 7 پر تلگودیشم ، 2 پر ٹی آر ایس ، ایک پر مجلس ، ایک پر وائی ایس آر سی پی اور 2 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ نیالکل منڈل کی 15 کے منجملہ 7 نشستوں پر تلگودیشم اور بقیہ 8 نشستوں پر کانگریس کے امیدوار منتخب ہوئے ۔ کوہیر منڈل کی 16 کے منجملہ 7 نشستوں پر کانگریس ، 4 پر تلگودیشم ، 3 پر ٹی آر ایس اور 2 پر مجلس کے امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوئے ۔ اسی طرح جھرہ سنگم منڈل کی 13 کے منجملہ 11 نشستوں پر کانگریس ، ایک پر ٹی آر ایس اور ایک نشست پر آزاد امیدوار منتخب ہوئے ۔ ظہیرآباد منڈل کی زیڈ پی ٹی سی کی نشست کیلئے کانگریس امیدوار کشن پوار ، نیاکل منڈل کی زیڈ پی ٹی سی نشست کییلئے کانگریس امیدوارہ شاردا ، کوہیر منڈل کی زیڈ پی ٹی سی نشست کییلئے کانگریس امیدوارہ سراونتی اور جھرہ سنگم منڈل کی زیڈ پی ٹی سی نشست کیلئے کانگریس امیدوارہ سنیتاپاٹل منتخب قرار دی گئیں ۔