ظہیر آباد میں رمضان راشن پیاکیج کی تقسیم

ظہیر آباد 28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صفا بیت المال شاخ ظہیر آباد کی جانب سے آج یہاںمسلم شادی خانہ میں مستقر و اطراف و اکناف کے دیہاتوں کے تقریبا 200 غریب مسلم خاندانوں میں شہر رمضان کی آمد کے پیش نظر مفت راشن پیاکیج کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر مولانا عتیق احمد قاسمی صدر بیت المال شاخ ظہیر آباد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق ایک عظیم عبادت ہے اور ہر انسان کو اس کارخیر کو انجام دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔ مولانا مجیب احمد قاسمی نائب صدر بیت المال نے کہا کہ صفی بیت المال کے تحت ظہیر آباد کے مختلف محلوں میں ٹیلرنگ سنٹرس قائم کئے گئے ہیں ۔ خواتین ان سے استفادہ کرتے ہوئے خود مکتفی بن سکتی ہیں۔