ظہیر آباد میں انٹر اسٹیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ

ظہیر آباد 23 جنوری (فیاکس) ہر سال کی طرح اس سال بھی ظہیر آباد انڈین اسٹائل ریسلنگ کمیٹی کی جانب سے 25 جنوری اتوار باگا ریڈی اسٹیڈیم ظہیر آباد میں 3 بجے دن انٹر اسٹیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ مقابلوں کا آغاز ہوگا ۔ ان مقابلوں میں تلنگانہ،آندھرا پردیش ،کرناٹک ،مہاراشٹرا کے علاوہ دیگر ریساتوں کے 200 ریسلرس حصہ لینے کی توقع ہے ۔ اس میں حصہ لینے والے ریسلروں سے کنوینر علی احمد علی پہلوان نے مقابلوں سے ایک گھنٹہ قبل اسٹیڈیم میں موجود رہنے کی خواہش کی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے علی احمد علی پہلوان سے 9704669916 پر ربط قائم کریں ۔ ان مقابلوں میں مہمان خصوصی سابق ریاستی وزیر محمد فرید الدین ہوں گے اور حمزہ بن عمر ظفر پہلوان سابقہ کارپوریٹر و نائب صدر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا مہمان ہوں گے ۔