ظہیر آباد میں آئٹا کے زیراہتمام ٹیچرس کانفرنس

ظہیرآباد ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن
AIITA ظہیرآباد یونٹ کے پریس سکریٹری جناب سید اظہرالدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ زیراہتمام آئیٹا ایک ٹیچرس کانفرنس بعنوان ’’ ڈی ایس سی 2015 نوٹیفیکیشن کی اجرائی و دیگر مسائل کا حل بتاریخ 5 اپریل بروز اتوار بوقت 10 بجے تا 1 بجے دن بمقام مسلم شادی خانہ لطیف روڈ ظہیرآباد زیرصدارت صدر آئیٹا ضلع میدک جناب محمد عبدالکریم منعقد ہوگی اعزازی مہمان سابق صدر سوٹا جناب محمد عبدالسلام اور سکریٹری آئیٹا ضلع میدک جناب محمد ایاز الدین شریک رہیں گے ۔ صدر آئٹا ظہیرآباد جناب سید یوسف سکریٹری جناب خواجہ نظام الدین نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے تمام برسرخدمت ٹیچرس ، تربیت یافتہ اور ٹرینڈ ٹیچرس مرد و خواتین سے پُرخلوص خواہش کی ہے کہ اس کانفرنس میں کثیر تعداد میں شریک ہو کر مسائل و وسائل سے واقف ہوں اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں۔