ظہیرخان ممبئی ٹیم کے کپتان

ممبئی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فاسٹ بولر ظہیرخان جو کہ ہندوستانی ونڈے اور ٹوئنٹی 20 ٹیم کے رکن نہیں ہیں۔ تاہم وہ 30 مارچ تا 4 اپریل منعقد شدنی ویسٹ زون ٹوئنٹی 20 لیگ میں ممبئی کی قیادت کریں گے۔ ممبئی کے سلیکٹروں نے انڈر 19 ٹیم کے دو کھلاڑی سرفراز خان اور شری یاس ایر کو بھی ممبئی ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ راجستھان رائلس کی نمائندگی کرنے والے سینئر لیگ اسپنر پروین تملے بھی ممبئی ٹیم کے رکن ہیں۔

آئی سی سی کی افغانستان کو مبارکباد
دبئی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کو اسپرٹ آف اسپورٹس کے زمرہ میں لوریس اسپورٹس ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹیو ڈیویڈ رچرڈسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم افغانستان میں گذشتہ ایک عرصہ سے کرکٹ کے فروغ کا مشاہدہ کررہے ہیں

اور اب اسے ایک باوقار ایوارڈ کے ملنے کے بعد یہاں کرکٹ میں مزید ترقی کو تسلیم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایوارڈ کے حصول پر ہم افغانستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دیتے ہیں۔ واضح رہیکہ افغانستان نے آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ ٹورنمنٹ کے علاوہ 2015ء ورلڈ میں بھی رسائی حاصل کی ہے۔