ظہیرآباد میں آج یوم علامہ اقبال

نارائن کھیڑ 21 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکریٹری میڈیا آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع میدک جناب محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ظہیرآباد آئیٹا کے زیراہتمام ’’یوم علامہ اقبالؔ‘‘ 22 نومبر بروز ہفتہ بوقت 10.30 بجے دن زیرصدارت صدر آئیٹا تلنگانہ و اے پی جناب محمد یقین الدین بمقام گورنمنٹ ڈگری کالج منایا جارہا ہے جس کے مہمان خصوصی صدر آئیٹا ضلع میدک جناب محمد عبدالکریم ہوں گے جس میں تحریری و تقریری مقابلوں میں کامیاب طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ اساتذہ و لکچررس کے علاوہ طلباء بھی مخاطب کریں گے۔ سکریٹری شعبہ خواتین آئیٹا یونٹ ظہیرآباد محترمہ عائشہ بیگم افتتاحی کلمات ادا کریں گے اور نظامت کے فرائض ممبر آئیٹا جناب محمد محبوب انجام دیں گے۔