ظہیر آباد ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس رکن لوک سبھا مسٹر بی بی پاٹل کا کل شب یہاں انسپکشن بنگلہ میں ان کی آمد کے منتظر ٹی آر ایس کے سرکردہ قائدین و سرگرم کارکنوں مسرز کے مانک راؤ ، گاؤنی شیو کمار ، جی وجئے کمار ، مرلی کرشنا گور ، مانیکماں ، ویجناتھ، ملکاپور شیوکمار، اوماکانت پاٹل ، محمد کلیم ، محمد یعقوب ، ناما روی کرن ، موتی رام ، راملو نیتا ، بنڈی موہن ، منجولا کولاس ، تلسی داس ، محمد خواجہ ، محمد لیاقت علی ، غوث الدین غوری ، سید علی ا کبر ، گورے میںا سکندر، سید محی الدین ، ایم اے علیم اور دوسروں نے پرتپاک خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر آل انڈیا مائناریٹیز ویلفیر اسوسی ایشن ظہیر آباد یونٹ کے عہدیداروں نے سکریٹری مسٹر محمد مبشر کی قیادت میں رکن لوک سبھا سے خیرسگالی ملاقات کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دریں اثناء سابق ریاستی وزیر مسٹر محمد فریدالدین نے بھی انسپکشن بنگلہ پہنچ کر مسٹر بی بی پاٹل سے گرمجوشی کے ساتھ ملاقات کی ۔ بعد ازاں رکن لوک سبھا ن ے مذکورہ قائدین کے ہمراہ سنٹرل مال پہنچ کر آئی کیر آپٹیکلس اینڈ کنٹاکٹ لین کلینک کا افتتا کیا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ مذکورہ کلینک کے افتتاح سے متعلق دعوت ناموں میں ریاستی ڈپٹی چیف مسنٹر مسٹر محمد محمود علی کے نام کے ساتھ ساتھ مسرز بی بی پاٹل رکن لوک سبھا ، محمد فریدالدین سابق ریاستی وزیر ، کے مانک راؤ ٹی آر ایس لیڈر کے نام بھی شامل تھے لیکن افتتاح کے موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر کی عدم موجودگی نے نہ صرف یہ کہ مدعوئین کو بلکہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر لوگوں کو بھی مایوس کردیا۔