ظہیرآباد گورنمنٹ جونیر کالج میں مفت میگا میڈیکل کیمپ

ماہر ڈاکٹرس پر مشتمل ٹیم معائنہ کرے گی۔ ٹی آر ایس قائد کی پریس کانفرنس
ظہیرآباد۔/4جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس لیڈر شیخ فرید نے آج یہاں سپتا گری گیسٹ ہاوزمیں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گورنمنٹ جونیر کالج ظہیرآباد میں 7جنوری کو 11بجے دن تا 2.30 بجے دوپہر مفت میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کا اہتمام اگروال سیوا دل اور بدری وشال پنا لال پٹی ٹرسٹ کے تعاون و اشتراک سے رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد بی بی پاٹل کررہے ہیں۔ اس موقع پر حیدرآباد کے کیر ہاسپٹل نامپلی، ایل سی ایس ونڈو آئی انسٹی ٹیوٹ، ویسٹ ماریڈ پلی، پتی پنیا ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل دلسکھ نگر اور جیسوال ہاسپٹل موتی نگر بورا بنڈہ کے مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کرے گی۔ اس کے علاوہ ای سی جی، 2 ڈی ای سی ایچ او، بی ایم ڈی، آر بی ایس اور بی پی کا ٹسٹ بھی مفت کیا جائے گا اور یہ کہ ٹی آر ایس کے سرکردہ قائدین محمد فرید الدین رکن قانون ساز کونسل، شبانہ بیگم صدر نشین بلدیہ ظہیرآباد اور کے مانک راؤ انچارج ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی ظہیر آباد بھی انی شرکت کرائیں گے۔ ایسے مریضوں سے قلب، آنکھ، کان، دانت، ہڈی، بانجھ پن اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں اس موقع پررجوع ہوکر استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849147288 ،9676158234 ، 7416262602 پر ربط پیدا کریں۔