ظہیرآباد کے عازمین حج کیلئے حج فارمس کی اجرائی

ظہیرآباد۔/2فروری، ( فیکس ) صدر حج ویلفیر سوسائٹی جناب غوث و موذن مسجد عرفات ظہیرآباد نے بتایا کہ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے حج 2014کے درخواست فارمس وصول ہوچکے ہیں۔ عازمین حج ظہیرآباد کیلئے مفت تقسیم و رہنمائی اور خانہ پُری بھی کی جائے گی۔ عازمین حج درخواست فارم کے ساتھ اپنی پاسپورٹ سائز کلر فوٹو جو سفید بیاک گراؤنڈ کے ساتھ ہو درخواست فارم پر چسپاں کریں اور درخواست کے ساتھ300روپئے کا چالان بھی لگائیں۔ محفوظ زمرہ کے عازمین درخواست کے ساتھ اصل پاسپورٹ اور دو عددکلر فوٹو داخل کریں اور ساتھ میں 300روپئے کا چالان لگائیں۔ فوٹو کے نیچے نام اور پاسپورٹ نمبر درج کریں۔ محفوظ زمروں میں جن کی عمر 70سال یا اس سے زائد ہووہ عازمین ہوں گے۔ درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 15مارچ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات ، پاسپورٹ بنوانے، حج فارم کی خانہ پُری و دیگر اُمور کیلئے رہبری اور رہنمائی کیلئے جناب غوث موذن مسجد عرفات ، جناب لطیف ظہیر آباد سے ربط کریں جن کا فون نمبر 9494169221 ، 9440477438 ہے۔