ظہیرآباد /3 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس کی یوتھ لیڈر میگھنا ریڈی نے کل شام یہاں دتاگری کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ محترمہ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ریاستی وزیر بھاری مصنوعات کی زیر نگرانی 15 فروری کو ایم باگاریڈی اسٹیڈیم میں 10 بجے دن تا 6 بجے شام یوتھ فیسٹول 2014 منایا جائے گا ۔ جس میں سرکاری و غیر سرکاری جونئیر و ڈگری کالجس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کیلئے رقص کے مقابلے گائیکی کے مقابلے ، رنگولی کے مقابلے ، مضمون نویسی کے مقابلے اور نقالی کے مقابلے منعقد ہوں گے ۔ جبکہ اساتذہ کیلئے کوئیز کے مقابلے کا اہتمام بھی ہوگا ۔ قبل ازیں صبح 7 بجے فیملی دھابہ تاباگاریڈی اسٹیڈیم براہ کمار ہوٹل 2 کیلومیٹر کی دوڑ بھی ہوگی
جبکہ شام میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مجوزہ پروگرام میں حصہ لینے کے خواہشمند طلباء و طالبات سے 8 فروری تک مندرجہ ذیل فون نمبرات 9705709999/ 9000997824 پر ربط پیدا کرکے اپنا نام رجسٹریشن کروانے کی خواہش کی جبکہ مجوزہ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پارٹی کے یوتھ قائدین و کارکنوں کو ابھی سے سرگرم ہوجانے کی ہدایت بھی دی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کے شوہر ڈاکٹر رامچندر ریڈی کے علاوہ یوتھ لیڈر پرتاب ریڈی ، محمد جعفر ، ومشی ، نریش گوڑ ، دسرتھ ، ارون اور ہرشت پریس کانفرنس میں موجود تھے ۔