ظہیرآباد میں کل جماعتی اجلاس کا انعقاد

ظہیرآباد /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ پولیس کے ہاتھوں گذشتہ 7 اپریل کو ایک فرضی انکاونٹر میں ہوئی 5 مسلم نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف کل یہاں مسجد عرفات میں کل جماعتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں اس بدبختانہ واردات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سختی سے مذمت کی گئی ۔ بعد ازاں اجلاس میں شریک قائدین نے تحصیل آفس پہونچ کر ایک یادداشت ڈپٹی تحصیلدار جی جناردھن کے حوالے کی اور سی بی آئی یا ریاستی ہائی کورٹ کے کسی برسر خدمت جج کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر نائب صدرنشین بلدیہ محمد عظمت پاشاہ ، کانگریسی قائدین محمد معزالدین ، محمد فاروق علی ، ضمیر احمد انصاری ، تلگودیشم قائد محمد یوسف ، ٹی آرایس قائد محمد غوث الدین غوری ، محمد اقبال احمد ، ڈسٹرکٹ مائناریٹیز ویلفیر اسوسی ایشن کے عہدیداران ڈاکٹر محمد غوث ، محمد مبشر الدین ، محمد محبوب غوری ، تاج الدین تاج ، محمد مقبول رکن بلدیہ محمد عبداللہ کے بشمول دیگر مسلم نوجوان موجود تھے ۔