ظہیرآباد میں کانگریس و ٹی آر ایس امیدواروں کا ادخال نامزدگی

ظہیرآباد۔/15نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد ( ایس سی محفوظ ) کی کانگریس امیدوار ڈاکٹر جے گیتا ریڈی نے آج پرچہ نامزدگی کے ادخال کے تیسرے دن ریٹرننگ آفیسر محمد عبدالحمید کے اجلاس پر پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی کے دو سیٹس داخل کئے۔ ان کے ہمراہ کانگریس کے دیگر سرکردہ قائدین ہنمنت راؤ پاٹل صدر کانگریس جھرہ سنگم منڈل، ایس نارائن ریڈی سابق صدر ظہیرآباد منڈل پرجا پریشد، محمد خواجہ میاں سابق نائب صدر نشین بلدیہ ظہیرآباد اور دوسرے موجود تھے۔ قبل ازیں ٹی آر ایس امیدوار کے مانک راؤ نے بھی پارٹی کے بااثر رفقاء محمد فرید الدین ایم ایل سی، ڈی لکشما ریڈی صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی ظہیرآباد، ایم پانڈو رنگاریڈی ایڈوکیٹ صدر ٹی آر ایس نیالکل منڈل، ایم جی راملو سابق رکن ظہیرآباد منڈل پریشد کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے اجلاس پر پہنچ کر اپنے پرچہ نامزدگی کا ایک سیٹ داخل کیا۔