ظہیرآباد۔ 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے مگڑم پلی منڈل میں واقع رائے پلی تانڈا کے سابق سرپنچ دیوی سنگھ، رکن منڈل پریشد رامچندر، ڈپٹی سرپنچ اور دیگر اراکین تلگو دیشم پارٹی سے مستعفی ہوکر کانگریس میں شامل ہوگئے۔ یہ تمام قائدین و اراکین نے کل رکنی اسمبلی ظہیرآباد و صدرنشین ریاستی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کی ساؤتھ ماریڈ پلی سکندرآباد میں واقع رہائش گاہ پہنچ کر ڈاکٹر ریڈی سے ملاقات کی اور اپنی آمد کی غرض و غایت سے واقف کرایا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہناکر کانگریس میں شامل کرلیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ کانگریس کی پالیسیوں پر سختی سے گامزن رہیں اور عوام کو کانگریس سے جوڑنے میں اہم رول ادا کریں۔ اپے پلی کوآپریٹیو سوسائٹی کے ڈائریکٹر گوپال تاریک نے بھی اس موقع پر اپنی شرکت درج کرائی۔