ظہیرآباد میں عید ملاپ پروگرام انعقاد

ظہیرآباد ۔ 7 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد کے مسلم اسٹاف کی جانب سے تمام تدریسی و غیرتدریسی اسٹاف کیلئے عید ملاپ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس کا مقصد بلالحاظ مذہب و ملت قومی یکجہتی کا اظہار اور اخوت و بھائی چارگی کے فروغ کی کوشش تھا ۔ اس پرُ مسرت تقریب میں کالج ہذا کے پرنسپال ڈاکٹر کے سرینواس راجو کے بشمول دیگر اسٹاف نے شرکت کی جس کا انعقاد کالج ہذا کے مسلم اسٹاف محمد جلیل ، فرحت نازنین ، بدر سلطانہ ، عائشہ بیگم ، رخسانہ بیگم ، سید احمد ، مظفر احمد ، افتخار محمد اور دیگر نے کیا تھا ۔