ظہیرآباد۔یکم اگست ( فیکس) جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین ظہیرآباد کے زیراہتمام ایک عیدملاپ پروگرام بتاریخ 3اگست بروز اتوار بوقت 2.00بجے دوپہر بمقام یونائٹیڈ فنکشن ہال ‘لطیف روڈ ظہیرآباد ‘ زیر صدارت صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا شعبہ خواتین محترمہ خالدہ پروین منعقد ہوگا ۔ خصوصی مدعوین میں ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ضلع میدک محترمہ عطیہ فاطمہ صدر میتری مہیلا منڈل شریمتیاناپُرنا‘ میونسپل صدرنشین ظہیرآباد شریمتی لاوانیہ چندو‘ ڈاکٹر ناگا جیوتی مادھاواہاسپٹل ڈاکٹر پرتیبھا پاٹل ‘ مدرس اینڈ چائیلڈ ہاسپٹل ظہیرآباد رہیں گی۔ ناظم شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محترمہ نسیم فاطمہ نے جمیع خواتین و طالبات سے خواہش کی ہے کہ پروگرام میں شرکت کر کے استفادہ کریں۔