کتاب ’’سفر حج ‘‘ کی مفت تقسیم ، علمائے دین کے بیانات
ظہیرآباد۔ 28 جولائی (فیاکس) ظہیرآباد میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع جناب سید شاہ عزیز الدین قادری صدر حج سوسائٹی میدک کی نگرانی میں 26 جولائی بروز اتوار صبح 10 بجے تا شام 5 بجے مستقر ظہیرآباد ہری مسجد محلہ گڑھی میں منعقد کیا گیا۔ جناب بشیر احمد شاہ علی نے عازمین کا استقبال کیا۔ جلسہ کا آغاز سید ضیاء الدین قاضی خطیب عیدگاہ کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ جنید قادری اور سیف الدین غوری سیف نے نعت شریف پیش کی۔ ڈاکٹر مفتی سید فاروق محی الدین مناسک حج پانچ ایام، منٰی میں قیام، عرفات میں قیام، وقوف عرفات، مزدلفہ میں قیام اور طواف ، زیارت ، صفا مروہ کی سعی، قربانی، بال کتروانا،10، 11، 12 منٰی میں گذارنا حج کے اہم فرائض ہیں۔ جناب سید شاہ عزیز الدین قادری زیارت مدینہ منورہ اور مختلف مقامات کے احترام کے متعلق بتایا۔ جناب سید حسام الدین قادری (خادم الحجاج 2015ء) نے عمرہ کا طریقہ کار پر بیان کیا اور احرام کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا۔ جناب مفتی صابر حسامی نے عمرہ کے فرائض و واجبات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میقات سے احرام باندھنا، نیت کرنا، تلبیہ پڑھنا اور طواف کعبہ، عمرہ کے فرائض میں شامل ہیں جبکہ سعی صفا و مروہ، بال کٹوانا واجبات میں شامل ہیں۔ محمد ایاز الدین کے بموجب 51 عازمین حج نے شرکت کی۔ انتظامی کمیٹی ہری مسجد محلہ گڑھی کی جانب سے عازمین کی گلپوشی کی گئی۔ جناب محمد تاج الدین تاج کی جانب سے کتاب ’’سفر حج‘‘ عازمین کو مفت فراہم کی گئی۔ سید ایوب جلالی، محمد عظیم سابق کونسلر، پروفیسر انصاری ، محمد ریاض الدین، محمد ارشد، صادق نواز، عماد، محمد زبیر، محمد اسحاق، رضوان قادری اور ابراہیم جلالی کے علاوہ دیگر انتظامی اراکین انتظامات میں موجود تھے۔ سید حسام الدین قادری نے جلسہ کے اختتام پر عازمین حج و انتظامی اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ جلسہ کا اختتام سید شاہ عزیز الدین قادری (صدر جلسہ) کی دعا سے ہوا۔