ظہیرآباد ۔ 30 ۔ اپریل ( راست ) امیر مقامی جماعت اسلامی ظہیرآباد جناب محمد رفیع الدین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی طالبات و نوجوان خواتین کیلئے دینی گرمائی کلاسس جی آئی او گرلز اسلامک آرگنائزیشن یونٹ ظہیرآباد کی جانب سے یکم مئی تا 10 مئی بوقت صبح 9.30 تا 12.30 بجے بمقام اسٹوڈنٹس سنٹر عقب عوامی ہائی اسکول لطیف روڈ ظہیرآباد انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ناظم جی آئی یونٹ ظہیرآباد محترمہ عقیلہ خانم نے شہر ظہیرآباد کی طالبات و نوجوان خواتین سے خواہش کی ہے کہ وہ دس روزہ دینی و تربیتی پروگرام سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں جس میں دینی علمی فکری و اخلاقی تربیت کی جائیگی ۔